اینٹیگا، 23؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسری ٹیسٹ سنچری لگانے والے ہندوستانی اسپنر روی چندرن اشون نے ساتویں نمبر پر بلے بازی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جو طویل عرصے سے ان کا ہدف تھا۔اشون نے 253گیندوں میں 113رنوں کی اننگ کھیلی اور ڈبل سنچری بنانے والے کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ مل کر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہندوستان کا اسکور آٹھ وکٹ پر 566رن پہنچا کر اننگ کو ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا ۔اشون نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ میں نے ہمیشہ ہندوستانی ٹیم کے لیے سرفہرست سات کے اندر بلے بازی کرنا چاہتا تھا، جو طویل وقت سے میراہدف رہا ہے اور میں اسے بہتر کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہاکہ مجھے انل کمبلے اور وراٹ کا شکریہ ادا کرنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد دکھایا اور مجھے چھٹے نمبر پر بلے بازی کے لیے بھیجا۔ماضی میں میں نے کچھ اچھی اننگ کھیلی ہیں اور مجھے اوپر نہیں بھیجا گیا۔اشون نے کہاکہ کوہلی نے صبح مجھے بلایا اور کہا کہ تم ساہا سے پہلے چھٹے نمبر پر بلے بازی کرو گے جو بلے بازی میں میرا حوصلہ بڑھانے کے لیے بڑی چیز تھی۔میں نے چنئی میں اپنے کوچ کے ساتھ ایک مہینہ میں اس پر کافی کام کیا ہے اور نتیجے سے میں بہت خوش ہوں۔